اڈیشہ جگرناٹس نے الٹیمیٹ کھو کھو لیگ کے پہلے سیزن کے خطاب پرقبضہ کرلیا۔۔اڈیشہ کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز فائنل میں تیلگو واریئرز کو ایک پوائنٹ کے فرق سے شکست دی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری 10 سیکنڈز میں ہوا۔Odisha Juggernauts Crowned Ultimate Kho Kho League Champions After A Thrilling Encounter
اوڈیشہ نے یہ میچ 46-45 سے جیتا۔ آخری ٹرن میں 1.24 منٹ باقی تھے، اسکور 45-43 واریئرز کے حق میں تھا۔ پرتیک ویکر، اودھوت پاٹل اور دیپک مادھو 1.10 منٹ نکالنے میں کامیاب رہے لیکن سورج لانڈے نے اسکائی ڈائیو پر پیٹل کو آؤٹ کرنے کے بعد اڈیشہ کی ٹیم میچ ایک پوائنٹ سے جیتنے میں کامیاب رہی۔لانڈے نے سب سے زیادہ 9 پوائنٹس حاصل کئے لیکن آخری 3 پوائنٹس ان کی زندگی کے سب سے قیمتی پوائنٹس ثابت ہوئے۔
دوسری طرف، روہن سنگھاڈے نے وارئرز کے لئے آل راؤنڈر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے 6 بونس پوائنٹس کے علاوہ 11 پوائنٹس حاصل کئے لیکن وہ انھیں جیت دلانہیں سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Kejriwal Writes to Modi کیجریوال نے سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کے لیے مودی کو خط لکھا
تیسرے ٹرن میں، وارئرس نے اویناش دیسائی کو آؤٹ کر کے اسکور کو 23-23 کر دیا لیکن سورج لانڈے نے بونس لے کر اسے برابر کر دیا۔ پھر دو بونس لے کر اڈیشہ کو 27 پر پہنچا دیا۔ سورج کے آؤٹ ہوتے ہی اسکور دوبارہ 27-27 ہوگیا۔ لیکن آخری ٹرن میں آخری منٹ دونوں ٹیموں کے لئے کرو یا مرو بن چکا تھا۔لانڈسے کے اسکائی ڈائیو نے میچ اس کے حق میں لاکھڑکردیا۔چیمپئن ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے دیے گئے۔ گجرات جائنٹس تیسرے نمبر پر رہے اور 30 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔