اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں یوم دستور منایا گیا، یہ پروگرام کلکٹر کے آڈیٹوریم میں ضلعی کلکٹر بی این سنگھ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر ضلع کے سبھی اعلی افسران اور ملازمیں موجود تھے ۔ ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے اس موقع پر دستور ہند کی برسی اور ہندوستانی آئین کی سربلندی کے سلسلے میں روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر بی این سنگھ کے ذریعہ تمام افسروں اور ملازمین کو حلف دلایا گیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے حلف دلائی کے ' ہم آئین ہند میں دیئے گئے بنیادی فرائض کی انجام دہی کریں گے، آئینی نظریات، ادارے، قومی پرچم اور قومی علامتوں کا احترام کریں گے، ملک کی خودمختاری، سالمیت کا تحفظ کرئیں گے، خواتین کا احترام کریں گے، تشدد سے دور رہیں اور بھائی چارہ میں اضافہ کریں گے، جامع ثقافت کو فروغ اور ماحولیات کا تحفظ کرئیں گے، سائنسی نظریات اپنائیں گے، عوامی املاک کا تحفظ کریں گے، انفرادی اور اجتماعی سرگرمیوں میں بہتری لائیں گے، سب کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے اور تحریک آزادی کے نظریات کو فروغ دیں گے'۔
اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن دیواکر سنگھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سٹی مجیسٹریٹ گریٹر نوئیڈا، سب ڈویژنل آفیسر سدار پرسون دوویدی، چیف میڈیکل آفیسر انوراگ بھارگوا سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔
یوم ائین کو سمویدھان دیوس اور نیشنل لا ڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھارت میں 26 نومبر 2050 کو آئین کا اعلان کیا گیا تھا، واضع رہے کے 26 نومبر 2015 کو مودی حکومت کی طرف سے اس دن کو سمویدھان دیوس کا نام دیا گیا تھا۔