ETV Bharat / state

'نیائے' سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے' - راہل گاندھی

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کانگریس کی 'نیائے یوجنا' کو معیشت کا انجن قرار دیا۔

ex pm manmohan singh
author img

By

Published : Apr 20, 2019, 10:48 PM IST

انہوں نے کہا کہ ' اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی معاشی ترقی کو رفتار ملے گی۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر سنگھ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ' پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ اعلان کردہ 'نیائے یوجنا' ہر ہندوستانی کنبے کے عزت و وقار کو یقینی بنائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ ' راست طور پر آمدنی کا تعاون کرکے نیائے یوجنا غریبوں کو اقتصادی آزادی اور عزت فراہم کرے گی۔ نیائے یوجنا کے ساتھ بھارت کم از کم آمدنی کی ضمانت کے دور میں داخل ہوگا اور یہ یوجنا نئی فلاحی ریاست کے لیے نئے سماجی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گی۔'

انہوں نے کہا کہ ' ملک کے ٹھہرے ہوئے معاشی نظام کو نیائے یوجنا دوبارہ فعال بنائے گی۔ اس سے ضرورت مند لوگوں کے ہاتھوں میں پیسہ آئے گا اور بازار میں مانگ بڑھے گی۔ جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.