اروند پناگریا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 12-2011کے ایک سروے کے مطابق گاؤں میں رہنے والے 40 فیصد لوگ اور شہروں کے 10 فیصد لوگ بارہ ہزار کی کم از کم آمدنی پر گزارا کر رہے ہیں۔ این وائی اے وائی اُن لوگوں کو 12000 کی آمدنی سے اوپر نہیں لا پائے گی۔
صدر کانگریسراہل گاندھی نےکانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد مذکورہ اسکیم کو نافذکرنے کا وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں انھوں نےسابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن اور کئی دیگر ماہر معاشیات سے بات کی اور پھر کم از کم آمدنی گارنٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اس سکیم کو دنیا کی سب سے منفرد سکیم بتایا۔