عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ نے پاکستان کو بھی مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ ملک میں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 10513 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک کے صوبہ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 4590 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں بھی حالات بگڑ رہیں ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3373 اور 69 مریض ابھی تک جان گنوا چکے ہیں. دونوں صوبوں کے بنسبت خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد تھوڑی کم ہے۔ اس صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1453 ہے لیکن یہاں سب سے زائد 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں بلوچستان میں 552 افراد اس وبا کی گرفت میں ہے اور آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 290 مریض ہیں اور تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 204 متاثرہ اور تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں 51 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ مقامی صحت حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں کوتاہی برتنے کی وجہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔