تاہم، تشویش کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران مریضوں کی شفایابی کی شرح میں کمی ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 352520 ہوگئی۔ مزید 3614 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 319828 افراد کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔
اس کے ساتھ کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 90.72 فیصد ہو گئی جبکہ جمعہ کے روز یہ شرح 90.76 فیصد تھی۔