ETV Bharat / state

نوح: بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی آفس - mewat latest news

ضلع نوح میں اب محکمہ بجلی کے 'دکشن ہریانہ بجلی وترن نگم' (ڈی ایچ بی وی این) اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران عوام کی پریشانیاں حل کر نے لیے ہفتے میں ایک دن جنتا دربار میں بیٹھیں گے۔

نوح: بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی آفس

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:34 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں اب ہفتے میں ایک دن (جمعرات) کو بجلی محکمہ اور پبلک ہیلتھ کے اعلی افسران عوام کی پریشانیوں کو حل کریں گے۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نے ہریانہ حکومت اور ریاست کے اعلی افسران سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ان دونوں محکموں کے اعلی افسران کا نوح میں بیٹھنا اور عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے۔

نوح: بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی آفس

دراصل پلول آفس سے نوح میوات کے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے ایک دن ہی صحیح ان دونوں افسران کا نوح میں بیٹھنا کافی کارآمد ہوسکتا ہے۔

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے شمالی ہریانہ کے بجلی محکمہ کے صدر شتروجیت کپور سے ملاقات کی تھی۔ جس میں ضلع میوات کے 18 مسائل کو ایک خط کے ذریعے اجاگر کیا گیا تھا۔

اس خط میں میوات کو کم از کم 16 گھنٹے بجلی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فی الوقت ضلع میں مشکل سے 7 گھنٹے بجلی آتی ہے۔ حالانکہ دیہی علاقوں میں بھی 16 گھنٹے بجلی کی تجویز ہے جبکہ میوات میں ایسا نہیں ہے۔

اسی طرح پانی کے مسائل سے بھی میوات دوچار ہے۔ خاص کر پینے کے پانی کے لیے میوات کی عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.