ETV Bharat / state

دہلی: اب دودھ کی بھی چوری ہونے لگی

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:44 PM IST

اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت میں اضافہ کہیں ،مجبوری کہیں یا چوروں کے بلند حوصلے یہ اپنے آپ میں ایک بڑا سوال ہے۔

دہلی: تین کیریٹ دودھ چوری
دہلی: تین کیریٹ دودھ چوری

دارالحکومت دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں دکان کے باہر سے تین کیریٹ دودھ چوری ہو گیا ، سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

مشرقی دہلی کے رام نگر کی ایک دکان میں صبح کے وقت دودھ فروش معمول کی طرح دودھ رکھ کر چلا گیا، جب دکان دار دکان کھولنے آیا تو وہاں دودھ کا کوئی کریٹ موجود نہیں تھا ، تب دکان دار نے دودھ کی ایجنسی کو فون کیا کہ آج تم نے دودھ نہیں دیا ۔

دہلی: تین کیریٹ دودھ چوری

دودھ ایجنسی کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ ہم آپ کی دکان پر دودھ کا کیریٹ پہنچا چکے ہیں ، لیکن دکاندار کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں دودھ نہیں ملا ، پھر دکان دار نے اپنی سی سی ٹی وی میں دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ جس میں نظر آیا کہ اسکوٹی سے دو نوجوان آئے اور دودھ کا کریٹ اٹھا کر چلتے بنے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے چوہان ڈیری میں بھی آج چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.