ETV Bharat / state

جوکووچ نے کورونا کے لازمی ویکسین کی مخالفت کی - سربیائی کھلاڑیوں کے ساتھ لائیو فیس بک چیٹ

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی کرنے کی مخالفت کی ہے۔

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی کرنے کی مخالفت کی ہے

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:41 PM IST

جوکووچ نے ساتھی سربیائی کھلاڑیوں کے ساتھ لائیو فیس بک چیٹ میں کہا کہ یہ بڑی شش و پنج کی حالت ہوگی، اگر ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو کہا جائے کہ انہیں کورٹ میں اترنے سے پہلے کورونا ویکسین لگانا ہوگا۔

ذاتی طور پر میں ایسے کسی ویکسین کا مخالف ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ سفر کرنے سے قبل کسی کو ایسا ویکسین لگانے کے لیے مجبور کیا جائے۔

نمبر ون ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ اگر یہ لازمی کردیا جاتا ہے تو پھر کیا ہوگا، مجھے اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔ میں اس معاملے میں اپنے خیالات رکھتا ہوں اور یہ خیال کس وقت بدلیں گے، میں نہیں جانتا۔

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی کرنے کی مخالفت کی ہے
عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی کرنے کی مخالفت کی ہے

جوکووچ نے کہا کہ اگر یہ مانا جائے کہ سیزن جولائی، اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ كوارنٹين سے نکلنے کے بعد براہ راست ویکسین کی ضرورت پڑے گی اگرچہ ابھی تک کوئی ایسا ویکسین بنا نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ سابق نمبر ایک ایملی مریسمو نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سنہ 2020 میں باقی سیزن کا ہونا مشکل ہے اور کھلاڑیوں کا ویکسینیشن کیے بغیر سیزن کو شروع نہیں کیا جانا چاہیے۔

طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اگلے برس سے پہلے کورونا کا ٹیکہ تیار نہیں ہو سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.