اس مرحلے کے تحت مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کی چھ، بہار کی پانچ اور جھارکھنڈ کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ 10 اپریل کو ہوگی اور 12 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائيں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔
اڈیشہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے بھی پولنگ 29 اپریل کو ہی ہوگی۔ اس کے لئے بھی آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے، نامزدگی کی جانچ پڑتال اور نام واپس لینے کی تاریخیں بھی لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے ساتھ ہی رکھی گئی ہیں۔ یہ اڈیشہ اسمبلی الیکشن کا چوتھا اور آخری مرحلہ ہوگا۔