ETV Bharat / state

Delhi Riots: عشرت جہاں کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری - دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات (Delhi Riots) میں سازش کے الزام اور یو اے پی اے کے تحت جیل میں بند سابق کانگریس کونسلرعشرت جہاں کی ضمانت عرضی پرسماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

عشرت جہاں کیس میں دہلی پولیس کو نوٹس
عشرت جہاں کیس میں دہلی پولیس کو نوٹس
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 2:33 PM IST

دہلی کے کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات (Delhi Riots) میں سازش کے الزام اور یو اے پی اے کے تحت جیل میں بند سابق کانگریس کونسلر عشرت جہاں کی ضمانت عرضی پرسماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے دہلی پولیس کو 2 اگست تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گزشتہ 12 جولائی کو عشرت جہاں کی جانب سے ایڈوکیٹ پردیپ تیوتیا نے پوچھا تھا کہ کیا سیاسی وابستگی رکھنا غلط ہے؟ عشرت جہاں نے کیا غلط کیا ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ یو اے پی اے کو مسلط کرنے کا مقصد آواز کو دبانا ہے۔ UAPA کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔

تیوتیا نے کہا تھا کہ عشرت جہاں کا ملزم کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ اور گواہ بھی حقیقی نہیں ہیں۔

انہوں نے دہلی پولیس کے ان الزامات پر اعتراض کیا کہ عشرت جہاں نے مظاہروں کے لئے مالی اعانت فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ کی یہ کہانی من گھڑنت ہے اور تشدد سے پہلے اور اس کے دوران ان کے خرچ کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

عدالت نے عشرت جہاں کو 30 مئی 2020 کو شادی کرنے کے غرض سے 10 دن کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عشرت جہاں کو 26 فروری 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

عشرت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 109 ، 147 ، 148 ، 149 ، 186 ، 307 ، 332 ، 353 اور 34 کے تحت اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عشرت جہاں نے بھیڑ کو اکساتے ہوئے کہا تھا کہ 'چاہے ہماری موت ہوجائے لیکن ہم یہاں نہیں ہٹیں گے، پولیس کچھ بھی کرے ہم آزادی لے کر رہیں گے' ۔ پولیس کے مطابق، 26 فروری 2020 کو جگت پوری میں، نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تھا، بلکہ گولیاں بھی چلائی گئیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.