دہلی ہائی کورٹ کا مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے میں سی بی آئی کو نوٹس - مظفرپور شیلٹر ہوم معامملے کے ملزم برجیش ٹھاکر
دہلی ہائی کورٹ نے مظفرپور شیلٹر ہوم معامملے کے ملزم برجیش ٹھاکر کو ٹرائل کورٹ سے ملی عمرقید کی سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بینچ نے سی بی آئی سے 25 اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے کا ملزم برجیش ٹھاکر نے عمر قید کی سزا کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چلینج دیا ہے۔دہلی کےساکیت عدالت نے برجیش ٹھاکر کو سزائے موت سنائی تھی۔ساکیت عدالت نے برجیش ٹھاکر پر 32 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔گزشتہ 11 فروری کو عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج سوربھ کل شریشٹھ نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے میں یہ سزا سنائی تھی۔
ساکیت عدالت نے تین خواتین سمیت 11 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے چار خواتین سمیت چھ ملزمین کو سات سات کی قید کی سزا سنائی تھی۔ایک خاتون کو چھ مہینے کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔حالانکہ اس نے چھ مہینے سے زیادہ دنوں تک جیل میں وقت گزارے تھے اس لیے عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں:دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش
پہلے اس معاملے کی سماعت بہار عدالت میں چل رہی تھی۔7فروری 2019 کو سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کو بہار سے دہلی کی ساکیت عدالت میں منتقل کردیا تھا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اس معاملے کی سماعت 6 مہینے میں مکمل کی جائے۔اس کے بعد ساکیت عدالت نے 25 فروری 2019 سے سماعت شروع کردی تھی