دہلی :ملک بھر میں کوروبا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ومن کمیشن کے صدر سواتی مالیوال نے جی بی روڈ میں رہ رہی عورتوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے.
کمیشن نے نوٹس جاری کر کے دہلی پولیس سے یہ اطلاع مانگی ہے، کہ الاک ڈاؤن کے دوران جی بی روڈ میں مقیم عورتیں زندگی کیسے گزر بسر کر رہی ہیں.
کمیشن نے اپنے نوٹس میں دہلی پولیس سے یہ بھی پوچھا ہے کہ جی بی روڈ میں قیام پذیر خواتین کو اس وبا کے دوران کھانا مل پا رہا ہے، یا نہیں، اس وقت پولیس کی جانب سے ان خواتین کے لئے کیا کچھ قدم اٹھائے گئے ہیں. اور اس وبا سے بجاؤ کے لئے ان خواتین میں امی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے یا نہیں .
واضح رہے کہ جی بی روڈ میں تقریبا 2000 خواتین رہتی ہیں. جہاں چھوٹے چھوٹے کمروں میں وہ اپنی زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔
کمیشن کی صدر سواتی ماليوال نے کہا کہ ہم کئی برس سے اس کوشش میں ہیں کہ اس ریکیٹ کو بند کروایا جائے ،لیکن یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے ۔
ایسے میں ملک میں کورونا جیسی وبا پھیل رہی ہو تب جی بی روڈ پر رہ رہی عورتوں کی فکر اور بڑھ جاتی ہے،کہ کیا انہیں ان کے ضرورت کا سامان مل رہا ہے، یا نہیں. وہ کیسے اپنے بچوں کا خیال رکھ رہی ہیں، حالانکہ اس سلسلے میں ہم نے دہلی پولیس سے جانکاری مانگی ہے ۔