ETV Bharat / state

المیہ: دو لاکھ عازمین حج کے لیے محض 170 ڈاکٹر - 620 معاون حج

رواں برس 2 لاکھ عازمین حج، حج مبرور کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں، خدا کے ان مہمانوں کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی قابل لحاظ کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 5:07 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 6:13 PM IST

حکومت ہند کی جانب سے 620 حج معاونین پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں صرف 170 ڈاکٹرز حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں، جو حاجیوں کا طبی معائنہ کریں گے۔

حج مشن 2019 کے لیے حکومت ہند کی جانب سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ آئندہ ماہ 4 جولائی سے حج کی پہلی پرواز شروع ہوگی۔ اس کے لیے حکومت کی جانب سے حج معاونین ٹرینگ بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

نئی دہلی کے اسکوپ بلڈنگ میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل عملہ و دیگر معاونین کی ٹریننگ ہوئی، جس کا سلسلہ کل تک جاری ر ہے گا۔

تقریباً 620 افراد پر مشتمل ٹیم کو سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ جس میں 351 میڈیکل اور پیرا میڈیکل فارماسسٹ ہیں جب کہ 170 ڈاکٹر ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر معاون بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ طبی عملہ میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اس مقصد سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر حجاج کو سروس دے سکیں۔

خاص بات یہ ہے کہ بھارت سے جانے والے دو لاکھ عازمین میں 2340 خواتین بغیر محرم کے کے تنہا سفر حج پر روانہ ہو رہی ہیں۔

جس کے لئے حکومت نے خصوصی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اقلیتی وزارت کے حج محکمہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 620 افراد پر مشتمل یہ ٹیم 4 جولائی سے پہلے ہی سعودی عرب پہنچ جائے گی۔

دو لاکھ حاجیوں کے طبی سہولت کے لیے محض 170 ڈاکٹرز فراہم کرنے پر سوالات کئئے جا رہے ہیں۔

Intro:2 لاکھ ہندوستانی حاجیوں کے لئے صرف 170 ڈاکٹر حج مشن 2019 کے لیے حکومت ہند 620 حج معاونین پر مشتمل ایک ٹیم بھیج رہی ہے جس میں ڈاکٹروں کی تعداد صرف 170 ہے

Body: نئی دہلی حج مشن 2019 کے لیے حکومت ہند کی جانب سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ 4 جولائی سے حج کی پہلی پرواز شروع ہوگی جس سے قبل حکومت ہند کی جانب سے سرکاری حج معاونین کی ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ منگل کے روز نئی دہلی کے اسکوپ بلڈنگ میں میڈیکل اور پیرامیڈیکل عملہ و دیگر معاونین کی ٹریننگ ہوئی، جس کا سلسلہ کل تک جاری رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تقریبا 620 افراد پر مشتمل ٹیم کو سعودی عرب بھیجا جائے گا۔جس میں 351 میڈیکل اور پیرامیڈیکل فارمیسسٹ ہیں جبکہ 170ڈاکٹر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر معاون بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ طبی عملہ میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اس مقصد سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر حجاج کو سروس دے سکیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان سے جانے والے دو لاکھ عازمین میں 2340 خواتین بغیر محرم کے کے تنہا سفر حج پر روانہ ہو رہی ہیں۔جس کے لئے حکومت نے خصوصی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اقلیتی وزارت کے حج محکمہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 620 افراد پر مشتمل یہ ٹیم 4 جولائی سے پہلے ہی سعودی عرب پہنچ جائے گی۔

Conclusion:2 لاکھ حاجیوں کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہوئے صرف 170 ڈاکٹروں کو بھیجنا سوال کے گھیرے میں ہے۔ اقلیتی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کہ مسلم ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے تعداد نہیں بڑھائی جا سکی ۔ اس کے علاوہ بہار میں دماغی بخار کی وجہ سے بچوں کی اموات کے بعد ریاستی حکومتیں ڈاکٹروں کو حج کی خدمت پر مامور کرنے سے گریز کر رہی ہے، جو ایک بڑی وجہ ہے۔
Last Updated : Jun 25, 2019, 6:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.