نوئیڈا میں آج ایس ڈی ایم دادری راجیو رائے کی سربراہی میں نائب تحصیلدار سیما سنگھ کے ذریعہ دادری، کھٹانہ، جارچہ، گلاب خورد، دھنواس، شاہ پور اور چھولس جیسے علاقوں میں منادی کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی اور بیداری مہم چلائی گئی۔
دادری کے مختلف دیہاتوں میں بھوسہ نہ جلانے کے کی لوگوں کو ہدایت دی گئی۔نوئیڈا اور دہلی میں فضائی آلودگی کے اضافے میں دھانوں کی پرالی (اسٹرا) کے دھویں کا بھی بڑا دخل رہا ہے۔ جو اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے علاقوں میں دھان کی کھیتی کے بعد فصلوں کے باقیات کو جلا دیا جاتا ہے۔
جس سے زہریلا دھواں فضاء میں شامل ہو کر ہوا کو آلودہ کر دیتا ہیں اور اسے روکنے کے لیے ہی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم مختلف علاقوں میں جا کر ایک مہم چلا رہی ہے تاکہ لوگ اسے جلانے سے باز آ جائیں اور عوام کو فضائی آلودگی سے نجات ملے۔