ETV Bharat / state

شمال مشرقی دہلی: ماحول پر امن لیکن خوف برقرار - شمال مشرقی دہلی: ماحول پر امن لیکن خوف برقرار

شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرہ علاقوں میں حالات اب دھیرے دھیرے بہتر ہوتے جارہے ہیں لیکن خوف کا ماحول اب بھی برقرار ہے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 10:47 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:10 AM IST

انٹیلیجینس ایجنسیز اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل ہائی الرٹ پر ہے اور سوشل میڈیا پر اس تعلق سے گردش کرنے والے اشتعال انگیز ویڈیوز، فوٹوز اور پیغامات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

فساد متاثرہ علاقے جبل پور، موجپور اور شیو پوری میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے افسران بھی کافی مستعد ہیں کیونکہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کررہی فرضی ویڈیوز اور تصاویر نے کئی جگہوں پر بدامنی پیدا کردی ہے۔

دہلی کے سینیئر پولیس افسر وویک شرما نے بتایا کہ ' مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول اب بھی برقرار ہے لیکن حالات اب پوری طرح سے قابو میں ہے اور آئندہ دو یا تین روز میں یہاں سب کچھ پہلے کی طرح نارمل ہوجائے گا'۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں سیکیوریٹی اہلکاروں کا مارچ جاری ہے اور عام لوگوں کے تئیں اپنا اعتماد بڑھانے کے لیے ان سے بات چیت کی جارہی ہے'۔

پولیس نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر بالکل دھیان نہ دیں اور کسی بھی طرح کی شکایت ہوتو پولیس سے رابطہ کریں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.