ETV Bharat / state

ملک کی متعدد ریاستوں میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی درہم برہم - راجستھان میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے

قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں مسلسل تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے کہیں ماحول خوشگوار ہے تو کہیں پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔

rains disrupted daily life in several states of the country
ملک کی متعدد ریاستوں میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی درہم برہم
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 5:54 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل بارش کے بعد متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں بارش نے تمام سرکاری محکموں کے دعووں کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ انڈیا گیٹ، لال قلعہ، جعفرآباد، سیلم پور، جامعہ نگر، ابوالفضل انکلیو، ذاکرنگر، آشرم، آئی ٹی او، کشمیری گیٹ، بدر پور، تغلق آباد، مہرولی، سنگم وہار سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جبکہ کچھ جگہوں میں ہلکی بارش کے سبب سڑکوں، چوراہوں اور گلیوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا ہے۔

ملک کی متعدد ریاستوں میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

اسی طرح اترپردیش کے متعدد علاقوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی اور کہیں کہیں موسم خوشگوار ہے جس سے عوام کو گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ ان میں لکھنؤ، بارہ بنکی، اناؤ، سیتاپور، ہردوئی، لکیم پور کھیری، شاہجہاں پور، پیلی بھیت، بریلی، رامپور، قنوج اور ایودھیا سمیت متعدد علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں متعدد اضلاع میں مسلسل بارش اور سیلاب سے عوام پریشان بھی ہیں۔

rains disrupted daily life in several states of the country
ملک کی متعدد ریاستوں میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

وہیں اتراکھنڈ میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ یہاں ہو رہی مسلسل بارش سے ندیوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ میں بھی بارش ہو رہی ہے اور جگہ جگہ پانی بھر ہوا ہے۔

راجستھان میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے

ریاست راجستھان میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کے دارالحکومت جے پور میں شدید بارش سے چاروں طرف پانی بھر گیا ہے۔ جس سے عوام پریشان ہے۔

ریاست گجرات میں شدید بارش کے بعد گجرات کے شہر سورت کے متعدد حصوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وہیں، محکمہ موسمیات نے 14 اگست اور 15 اگست کو 'گجرات کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شدید بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث شہر سورت میں حالات ابتر ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھرا پردیش میں بھی تین دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جس سے موسم کا مزاج پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی سرد بھی ہو گیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں بھی مسلسل کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے جس سے ریاست میں زمین کھسکنے اور تودہ گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مسلسل بارش اور سیلاب سے یہاں کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ملک کی الگ الگ ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ وہیں دیگر ریاستوں کے محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.