قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اب اگر کوئی عوامی مقامات پر پہلی باد تھوکتا ہوا پایا جاتا ہے تو 500 روپے اور دوسری بار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس کے لیے نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے نگرانی اور جرمانہ وصول کرنے کے لیے افسران کو تعینات کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد وزارت داخلہ نے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے۔
اس گائڈ لائن میں یہ ہدایت نامہ بھی موجود ہے کہ پورے ملک میں عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔