ETV Bharat / state

ممنوع ادویات کے مضر اثرات پر ویبنار

فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایف ای) اور فٹ بال دہلی کے مشترکہ تعاون میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے اشتراک سے ملک میں ڈوپنگ کے مضر اثرات سے آگاہی کے لیے یک روزہ ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔

ممنوع ادویات کے مضر اثرات پر ویبنار
ممنوع ادویات کے مضر اثرات پر ویبنار
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:01 PM IST

یک روہ ویبنار میں ناڈا کے ڈوپ کنٹرول افسر ڈاکٹر پنکج نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) کے شرکاء کو ڈوپنگ کے مضر اثرات کے حوالے سے جانکاری دی۔

انہوں نے ڈوپنگ کے لیے ممنوعہ دوائیوں اور ان کے استعمال پر ناڈا کی جانب سے عائد پابندیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

تمام شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ناڈا کے پروجیکٹ آفیسر ڈاکٹر انکوش گپتا نے ملک بھر سے کالج اور اسکول کے کھلاڑیوں کو ناڈا کے تعاون سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کرنے کی دعوت دی۔

ممنوع ادویات کے مضر اثرات پر ویبنار
ممنوع ادویات کے مضر اثرات پر ویبنار

اس موقع پر پیفئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے بتایا کہ بھارت جیسے ملک میں کھلاڑی نہ صرف ممنوع ادویہ لے کر اپنی صحت کے ساتھ کھیلتا ہے بلکہ اسے ناڈا کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا کریئر تباہ ہوجاتا ہے۔ آج ملک میں نچلی سطح سے آگاہی پروگراموں کو چلانے کی ضرورت ہے اور پیفئی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے اشتراک سے اس طرح کے پروگراموں کا باقاعدگی سے اہتمام کررہا ہے۔

فٹ بال دہلی کے جنرل سکریٹری آکاش نرولا نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فٹ بال دہلی مستقبل میں بھی فٹ بال کے کھلاڑیوں اور کوچوں کے لیے باقاعدگی سے ایسے پروگراموں کا اہتمام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.