ETV Bharat / state

کسانوں کے دہلی کوچ سے ٹریفک نظام درہم برہم - قومی دارالحکومت دہلی

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ سے نوئیڈا کا ٹریفک نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

کسانوں کے دہلی کوچ سے ٹریفک نظام درہم برہم

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 3:15 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں زرعی قوانین کے خلاف نیم برہنہ کسانوں کے ڈی این ڈی اور کالندی کنج شاہین باغ کی جانب کوچ سے جہاں پولیس کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، نیم برہنہ کسانوں کو کالندی کنج اور ڈی این ڈی سے دہلی جانے سے روکنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔

کسانوں کے دہلی کوچ سے ٹریفک نظام درہم برہم

واضح رہے کہ کسانوں کو روکنے کے لیے ڈی این ڈی فلائی وے ٹریفک کے لیے دو گھنٹہ تک بند کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک ڈائیورزن سے گاڑی والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ زیادہ سے زیادہ جام نوئیڈا میں دیکھا گیا، تاہم گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے کالندی کنج پل تک تھا اور سیکٹر 38 جی آئی پی مال سے ڈی این ڈی کے راستے اور دہلی جانے والوں کو کالندی کنج اور سیکٹر 16 فلم سٹی سے مہامایا فلائی اوور کے راستے واپس اشوک نگر کے راستے دہلی واپس جانا تھا۔

وہیں دوسری طرف ڈی این ڈی کے ذریعے بوٹینیکل گارڈن کے راستے دہلی جانے والے افراد کو کالندی کنج شاہین باغ سے اپنی منزل کی جانب جانا تھا جس کی وجہ سے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے کالندی کنج تک پانچ کلو میٹر سے زیادہ جام تھا۔

واضح رہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے منٹوں کا سفر لوگوں نے گھنٹوں میں طے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.