ETV Bharat / state

نوئیڈا: پلسر سواروں نے ایک شخص کو گولی ماری

نوئیڈا میں پلسر پر سوار دو شرپسندوں نے نوئیڈا سٹی کے سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن کے قریب وکی سے جارہے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں شدید زخمی شخص کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا: پلسر سواروں نے ایک شخص کو گولی ماری
نوئیڈا: پلسر سواروں نے ایک شخص کو گولی ماری
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 9:26 AM IST

ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ کرشن کمار (45 سال)، سیکٹر 51 کے گاؤں ہوشیار پور کا رہائشی آج صبح سیکٹر 50 سے گزر رہا تھا کہ بائیک پر سوار دو شرپسندوں نے اسے جان سے مارنے کے ارادے سے گولی مار دی۔

نوئیڈا: پلسر سواروں نے ایک شخص کو گولی ماری

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گولی کرشنا کمار کی کمر میں لگی ہے۔ اس کی اطلاع سیکٹر 49 پولیس کو ملی، اسے تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ ہوشیار پور میں مالی کا کام کرتے ہیں۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کرشنا کمار پر آپسی رنجش کی وجہ سے حملہ ہوا ہے۔ اسی دوران کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی مخالفت کرنے پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔ پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد معاملات کو حل کرلے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.