نوئیڈا پولیس کے مطابق گروسری کی آن لائن شاپ کے نام پر بیرون ملک سے موصول ہونے والے کالز کو نجی سرور کے ذریعہ تبدیل کردیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان ہو رہا تھا۔ نوئیڈا پولیس اور دہلی کی آئی ڈی او ٹی کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی کال سنٹر کا پردہ فاش کیا۔
نوئیڈا فیز۔3 پولیس اور دہلی کی ڈی او ٹی کی ٹیم کو قبل ازیں سیکٹر 63 میں بیسٹ اسٹار بی کے انٹر پرائز پرائیویٹ لمٹیڈ نام کی جعلی کال سنٹر کی اطلاع موصول ہوئی تھی جسے گروسری سامان کی ڈیلیوری کے نام پر چلایا جارہا تھا۔
ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ جعلی کال سنٹر کمپنی کو باسط نام کا شخص چلایا کرتا تھا جو کشمیر کے سوپور کا رہنے والا ہے۔ اس کے علاوہ بارہمولہ کا کرم الہی اور اس کی بیوی بھی اس کمپنی کی ڈائرکٹر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن ڈپارٹمنٹ اسٹورز کی تشہیر کی آڑ میں بیرون ممالک سے موصول ہونے والی کالز کو نجی سرور کے ذریعہ ملک کے مختلف مقامات پر ٹرانسفر کیا جاتا تھا جس سے حکومت کو بھاری نقصان ہورہا تھا۔