تعزیتی اجلاس کے دوران سبھی نے اس افسوسناک واقعے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سینئر صحافیوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافی کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد ملنی چاہئے اور اس خاندان کو مالی امداد کے علاوہ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔
نوئیڈا میڈیا کلب کے صدر پنکج پراشر نے کہا کہ نوئیڈا میڈیا کلب کے ذریعہ بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
اس تعزیتی میٹنگ میں ہر ایک نے اپنی سطح پر صحافی ترون سسودیا کے کنبے کی ہر طرح سے مدد کرنے کی بات کی۔ اس دوران سینئر صحافی سریش چودھری ، نرنکر سنگھ ، دانش عزیز ، راج کمار چودھری ، رنکو یادو ، جے پی سنگھ ، نیرج راوت ، انوج تیاگی ، بلال بھائی ، دیپک یادو سمیت متعدد صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا.
واضح رہے کہ 37 سال کورونا متاثرہ ترون سسودیا نے ایمس کے تیسرے منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ترون سیسودیا دہلی میں ایک اخبار کے لیے بطور رپورٹر کام کرتے تھے اور وہ قریب دو ہفتے سے اسپتال میں داخل تھے۔