نوئیڈا میں گذشتہ روز کے مقابلے آج کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ لیکن لوگوں کی کوتاہی اور غفلت آنے والے دنوں میں مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔
جیسے کہ خبریں آرہی ہیں کہ یوروپی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر پھر سے شروع ہوچکی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے احتیاط لازمی ہے۔
آج نوئیڈا میں میں 173 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ 137 افراد کے صحتیاب ہونے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے۔ اب تک نوئیڈا میں 16383 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب 68 متاثرہ مریضوں کی موت بھی واقع ہو گئی ہے. اس کے علاوہ یہاں ایکٹو کیسز کی تعداد 1261 ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے حکومت یقینی'
اندیشہ لگایا جارہا ہے کہ دہلی میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آسکتی ہے، کیونکہ کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔