نوئیڈا: سیوریج، ڈرین، سڑک وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے مطالبے کو لے کر سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر اور دیہی ترقی کمیٹی کے کنوینر نے گنگیشور دت شرما نے نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ گاؤں سورخہ، زاہد آباد سیکٹر-115، نوئیڈا شنکر دوار کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مذکورہ کالونیوں کا سروے کرنے کے بعد سیوریج، ڈرین، پانی، سڑک وغیرہ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وفد نے رکن اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ ایم ایل اے فنڈ یا اپنی سطح پر مداخلت کرکے عوامی مسائل/مطالبات کو نوئیڈا اتھارٹی/گورنمنٹ، انتظامیہ سے حل کر کے اپنا وعدہ پورا کریں۔'
وفد کی قیادت کر رہے گنگیشور دت شرما نے کہاکہ ہم عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے بات کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم مذکورہ مسائل پر احتجاج بھی کر رہے ہیں اور 25 نومبر 2021 کو ضلع بھر میں ہڑتال ہو گی۔ نوئیڈا اتھارٹی پر بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جب تک مسائل حل نہیں ہوتے جدوجہد جاری رہے گی۔