ETV Bharat / state

No Proposal of GST on Diesel Vehicle ڈیزل گاڑیوں پر 10 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز نہیں، گڈکری - ڈیزل گاڑیوں پر دس فیصد اضافی جی ایس ٹی

گڈکری نے کہا، "ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی کی تجویز دینے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کی فوری ضرورت ہے اور اس تناظر میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویززیرغور نہیں ہے۔

گڈکری
گڈکری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 7:06 PM IST

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ فی الحال ڈیزل گاڑیوں پر دس فیصد اضافی جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے، گڈکری نے ایکس کہا، "ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی کی تجویز دینے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کی فوری ضرورت ہے اور اس تناظر میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویززیرغور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "2070 تک ملک میں کاربن کے اخراج کونیٹ زیرو کرنے کے ہدف اور ڈیزل جیسے خطرناک ایندھن کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی فروخت کو تیز کرنا ہمارا عزم ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے فعال طورپر صاف اور سبز متبادل ایندھن کو اپنانے کی ضرورت ہے اور یہ ایندھن درآمدی متبادل، کم لاگت، مقامی اور آلودگی سے پاک ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسان خوراک فراہم کرنے والے کے ساتھ توانائی فراہم کرنے والا بن رہا ہے: گڈکری

قبل ازیں، سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کی 63ویں سالانہ میٹنگ میں، گڈکری نے آج صبح کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج شام ان کی رہائش گاہ پرملاقات کرنے والی ہیں جس میں ڈیزل گاڑیوں پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگانے کی تجویز پیش کریں گے۔

تاہم میڈیا میں یہ خبر آنے کے بعد گڈکری نے مائیکرو سائٹ ایکس پر وضاحت دی۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.