ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ : طلبا کے امتحانات کے سلسلہ میں اہم فیصلہ - کورونا وائرس

دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طلبا سے آف لائن امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

no-offline-examination-will-be-held-in-jamia-millia-islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:13 PM IST

کورونا وائرس سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آخری سال کے طلباء کے امتحانات کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

جامعہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کے آف لائن امتحانات نہیں کروائے جائیں گے لیکن ان کا آن لائن امتحان لیا جائے گا۔

جس کی بنیاد پر ان کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔

جامعہ نے یہ فیصلہ طلباء کے مفاد میں لیا ہے۔

جامعہ انتظامیہ کی جانب سے آخری سال کے طلباء کے امتحانات لینے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

اس نوٹس میں لکھا ہے کہ ملک کی ہر ریاست سے طلبا جامعہ آتے ہیں۔ اس وقت زیادہ تر طلبا اپنے علاقوں میں واپس گئے ہوئے ہیں۔

ایسی صورتحال میں امتحانات کے لیے انہیں گھر سے بلانا درست نہیں ہے۔

طلباء کی حفاظت کے مترادف جامعہ انتظامیہ نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ کی اسٹینڈنگ اکیڈمی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اس لئے جولائی تا اگست میں آف لائن امتحان لینا ممکن نہیں ہے۔ نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.