ETV Bharat / state

دہلی گیٹ قبرستان میں آنے پر پابندی - دہلی گیٹ کے جدید قبرستان انتظامیہ کمیٹی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جو بدستور جاری ہے، اس لوک ڈاؤن کے دوران تمام مذہبی مقامات پر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

دہلی گیٹ قبرستان میں لوگوں کے آنے پر پابندی

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 5:17 PM IST

تاہم اب ملک بھر میں شب برات کے موقع پر دہلی پولیس اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی لوگوں کو گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دہلی گیٹ کے جدید قبرستان انتظامیہ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ مسرور حسن صدیقی نے بتایا کہ دہلی پولیس کی جانب سے پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی تھی کہ شب برات کی رات میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں، اگر اس کے باوجود لوگ قبرستان آگئے تو انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قبرستان میں لوگوں کے آنے پر پابندی
قبرستان میں لوگوں کے آنے پر پابندی

دہلی کے سب سے بڑے اور جدید قبرستان میں بھی عوام کو روکنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، دن سے ہی دروازے بند کرکے قبرستان کے ملازمین کو معمور کر دیا ہے تاکہ لوگ قبرستان میں نہ آئے۔

واضح رہے کہ شب برات کی رات میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے عزیز و اقارب کی قبر گاہوں پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں، لیکن ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ لوگ گھروں میں رہیں باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.