نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 88.15 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 82.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کے لحاظ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Prices Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
یو این آئی