نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ملک میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ No change in petrol and diesel prices in India
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Taxi Fare Hike in Mumbai ممبئی میں ٹیکسی اور آٹو کے کرایوں میں اضافہ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پیٹرول............ڈیزل ........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ............... 106.31..94.27
کولکتہ ......106.03..92.76
چنئی...................102.63..94.24
یو این آئی