ETV Bharat / state

G20 Dinner صنعت کاروں کو جی 20 عشائیہ میں مدعو نہیں کیا گیا: حکومت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 5:24 PM IST

حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ملک کے نامور صنعت کاروں کو جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ خصوصی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ No business leaders invited for G20 dinner

صنعت کاروں کو جی 20 عشائیہ میں مدعو نہیں کیا گیا: حکومت

نئی دہلی: حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ملک کے نامور صنعت کاروں کو جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ خصوصی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ نے جمعہ کو بتایا کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقدہ خصوصی عشائیے میں معروف صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit in India وزیر اعظم نریندر مودی جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس میں پندرہ عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے

پریس انفارمیشن بیورو نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے کیونکہ خصوصی عشائیہ میں کسی صنعتکار کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ممتاز کاروباری رہنماؤں کو مرکزی مقام، بھارت منڈپم میں منعقدہ جی 20 کے 'خصوصی عشائیہ' میں مدعو کیا گیا ہے، جسے پی آئی بی فیکٹ چیک نے "گمراہ کن" قرار دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "کسی کاروباری رہنما کو جی 20 ڈنر میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔" حکومت کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جی 20 کے خصوصی عشائیہ میں ممتاز کاروباریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

G20 dinner
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.