ETV Bharat / state

سورج کنڈ میلے پر چھائی مہنگائی کی مار - دستکاروں کی جادوگری

گذشتہ 34 برسوں سے سورج کنڈ میں لگنے والا انٹرنیشنل کرافٹ فیئر سنہ 2020 اپنے اختتام پر ہے یہ میلا دستکاروں کی جادوگری کے لیے جانا جاتا ہے۔

سورج کنڈ میلے پر چھائی مہنگائی کی مار
سورج کنڈ میلے پر چھائی مہنگائی کی مار
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:11 PM IST

بھارت کی وراثت میں میلوں کی تاریخ دور قدیم سے ملتی ہے آج بھی ملک کے ہر شہر میں کہیں نہ کہیں کوئی میلا آپ کو دیکھنے کو مل ہی جائے گا۔

ای طرح دہلی کے سورج کنڈ میں گذشتہ 34 برسوں سے لگنے والا یہ میلا بھارت کے سب سے بڑے میلوں میں سے ایک ہے، 40 ایکڑ زمین پر ہر برس منعقد ہونے والے اس میلے میں دنیا بھر سے ہزاروں دستکار شامل ہوتے ہیں لیکن رواں برس کا میلہ ان کاریگروں کے لیے بہتر ثابت نہیں ہو سکا۔

سورج کنڈ میلے پر چھائی مہنگائی کی مار

اپنے ہنر کا جلوہ دکھانے والے یہ نوجوان مندی اور مہنگائی کی وجہ سے کچھ خاص کمائی نہیں کر پائے ہیں ملک کی معاشی صورتحال خراب ہونے کے باوجود انہیں امید تھی کہ سورج کنڈ میلے سے ان کے کچھ حالات بہتر ہوں گے لیکن اب ان کی امید بھی ٹوٹ چکی ہے۔

دستکاروں کے مطابق گذشتہ برسوں کے مقابلے اس بار 25 فیصد بھی کاروبار نہیں ہوا ہے یہ میلا کاروبار اور ہنر کے جادوگروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بھارتی وراثت کی ترویج کا اہم ذریعہ ہے۔

اس میلے کو ہریانہ حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر منعقد کرتی ہے اس بار میلے میں ہماچل پردیش کو تھیم اسٹیٹ جبکہ ازبکستان کو تھیم کنٹری کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.