قومی دارالحکومت دہلی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) نے مہلک وبا کوروناوائرس بحران سے نمٹنے کے لیے امیروں پر زیادہ ٹیکس اور سب ٹیکس لگانے سے متعلق سفارش کرنے والے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وزیراعظم نریندرمودی کی مبینہ مہم کی سخت مذمت کی اور اسے فوراً روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
سی پی ایم پولت بیورو نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈین ریونیو سروس کے کچھ افسروں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں انہوں نے کورونا سے لڑنے کے لیے ملک کے امیر لوگوں پر سب ٹیکس لگانے اور 40 فیصد انکم ٹیکس لگانے کی سفارش کی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت ںے کورونا بحران کے پیش نظر ملک کا نیا اقتصادی روڈمیپ تیار کرنے کے لیے ان سرکاری افسروں سے ان کے مشورے مانگے تھے اور اس کے تحت ہی انڈین ریونیو سروس کے ان افسروں نے یہ سفارش کی تھی اور اسے شائع کیا تھا جو کہ حکومت کی نظر غیر قانونی تھا۔
پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے ایسا قدم اس لیے اٹھایا کہ اس کی نظر میں اس طرح کی سفارشوں سے ملک کے امیر طبقے میں کھلبلی مچ جائےگی اور بازار غیر مستحکم ہوجائےگا۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت امیروں کو ایک پاک گائے کی طرح مانتی ہے اور وہ عوام مخالف ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو حکومت من مانے طریقے سے ملازمین کے ڈی اے فریز کررہی ہے، لیکن دوسری طرف امیروں کو بچارہی ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی حکومت ملک کے امیروں کا تحفظ کرتی ہے، پارٹی نے کہا کہ ان محکمہ محصولات کے افسروں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔