ETV Bharat / state

UP Board Paper Leak: یوپی بورڈ امتحانات کے پیپر لیک پر کوئی کارروائی نہیں - BSP MP questioned the yogi government

کنور دانش علی نے آج پارلیمنٹ میں یوپی بورڈ کے امتحانات سے قبل پیپر لیک ہونے کے معاملے کو اٹھایا اور کہا کہ "گزشتہ پانچ سالوں میں اتر پردیش میں 18 پیپر لیک UP Board paper leak ہوئے ہیں لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یوپی بورڈ امتحانات کے پیپر لیک پر کوئی کارروائی نہیں

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 10:56 PM IST

دہلی: بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پیر کے روز لوک سبھا میں یوپی بورڈ کے امتحانات سے قبل پیپر لیک ہونے کے معاملے کو اٹھایا اور اس معاملے کی خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دانش علی نے کہا کہ یوپی بورڈ کا بارہویں جماعت کا انگریزی کا پیپر کچھ دن پہلے بھی لیک ہوا تھا یہی نہیں "گزشتہ پانچ سالوں میں اتر پردیش میں 18 پیپر لیک ہوئے ہیں لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، میں آپ کے ذریعے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی خصوصی تحقیقات کرائی No action on UP board exam paper leak جائیں۔

ویڈیو
بی ایس پی کے رکن نے الزام لگایا کہ "پیپر لیک مافیا" کو اتر پردیش میں "سیاسی تحفظ" حاصل ہے، جبکہ جو اس کے بارے میں عوام کو بتا رہا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ علی نے مزید کہا کہ پیپر لیک کے حالیہ واقعات میں پولیس نے بلیا میں دو صحافیوں کے خلاف کارروائی کی ہے لیکن مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھین:

کنور دانش علی نے مزید الزام لگایا کہ ملک بھر میں صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز ہی دارالحکومت دہلی کے براڑی میں واقع ایک گراونڈ میں 4 مسلم سمیت 5 صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی جس کی ایف آئی آر گھنٹوں مشقت کے بعد پولیس نے درج کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.