ETV Bharat / state

نیتی آیوگ کا ایک اہلکار کورونا مثبت

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 4:57 PM IST

دہلی میں نیتی آیوگ کے دفتر میں ایک اہلکار کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، کیس کی تصدیق کے بعد دفتر کو خالی کرا کر سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔

covid 19
covid 19

دارالحکومت دہلی میں واقع نیتی آیوگ کے دفتر میں کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ کیس آیوگ دفتر کے تیسری منزل میں سامنے آیا ہے۔

کیس کی تصدیق ہونے کے فوراً بعد تیسری منزل کو خالی کروا دیا گیا ہے اور عمارت کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے وزارت خارجہ کے دفتر میں دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

دہلی میں اب تک کووڈ-19 کے 18549 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 416 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پورے بھارت میں ابتک کورونا وائرس کے 1 لاکھ 91 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 394 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں 91 ہزار 819 افراد ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

پوری دنیا میں اب تک کووڈ-19 سے 3 لاکھ 74 ہزار 327 افرد ہلاک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی یہ گنتی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

اس کے علاوہ کل کیسز کی تعداد 62 لاکھ 87 ہزار 857 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.