نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 10 اپریل سے امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ دورے کے دوران نرملا سیتا رمن ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2023 کے موسم بہار کی میٹنگوں اور ساتھ ہی جی 20 میٹنگوں، سرمایہ کاروں/دو طرفہ میٹنگوں اور دیگر متعلقہ میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ یہ میٹنگیں واشنگٹن ڈی سی میں ڈبلیو بی جی اور آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز میں 10 سے 16 اپریل 2023 تک ہوں گی۔ ان موسم بہار کے اجلاسوں میں دنیا بھر سے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکر شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارت خزانہ کے وفد کی قیادت مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کریں گے اور اس میں وزارت خزانہ اور آر بی آئی کے حکام شامل ہوں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس 12-13 اپریل 2023 کو مشترکہ طور سے دوسری جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممبران، 13 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے تقریباً 350 مندوبین شرکت کریں گے اور عالمی مسائل کے وسیع اسپیکٹرم کے گرد مرکوز کثیرالجہتی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دنیا بھر کے ماہرین اقتصادیات، کاروباری شخصیات، تھنگ ٹینک اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ بھارتی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملیں گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت جی20 کا سربراہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: G20 Meeting کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین، سیتا رمن
یو این آئی