جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مرکز کی خصوصی اجازت عرضی (ایس ایل پی) کی سماعت کے دوران چاروں مجرموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لیے جمعرات کے دن صبح ساڑھے دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
تاہم، عدالت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے میں مجرموں کو علیحدہ یا اکٹھا کرنے کے قانونی نکات پر غور کیا جائے گا اور اس معاملے کے التوا میں رہنے سے فی الحال چاروں مجرموں کے قانونی عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔