دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ سی بی ایس ای کی جانب سے 10ویں کلاس کے طلبا کے لیے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھانے کا جو طریقہ کار اپنایا جائے گا وہی نویں اور گیارہویں کے طلبا کے لیے بھی ہوا۔
واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ سکولز کو طلبا کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے نویں اور گیارہویں درجہ کے امتحانات اب نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای کو 12ویں کلاس کے امتحانات کو بھی موجودہ حالات کے پیش نظر رد کر دینا چاہیے۔ ساتھ ہی کہا کہ سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ وہ یکم جون کو حالات کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے دسویں کے امتحانات رد اور 12ویں کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ وہیں، اگر کورونا کے پھیلاؤ کے معاملے میں دہلی میں تا حال 16669 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔