ETV Bharat / state

NIA Raids in Punjab پنجاب سمیت ملک کے کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

ملک بھر میں ساٹھ سے زیادہ مقامات پر این آئی اے نے چھاپے ماری کی ہے۔ NIA raids 60 place in the country

پنجاب سمیت ملک کے کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 4:26 PM IST

این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ ملک کے ساتھ ساتھ این آئی اے نے ریاست پنجاب کے کئی مقامات پر چھاپے ماری کی۔ این آئی اے نے پنجاب کے مکتسر میں گینگسٹر گولڈی براڈ کے گھر اور بھگوان پور گاؤں میں جگو بھگوان پوریا کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی۔ اس کے علاوہ امرتسر میں گینگسٹر شبھم کے گھر پر بھی صبح صبح این آئی اے نے چھاپہ مارا۔ وہیں کوٹک پورہ، فرید کوٹ اور راج پورہ میں گینگسٹر کے کئی ٹھکانوں پر این آئی اے کی جانب سے چھاپے مارے کی گئی۔ NIA Raids in Punjab

این آئی اے ذرائع کے مطابق دہلی کے جھروکلان اور علی پور و دیگر علاقوں میں گینگسٹر لارنس بشنوئی، کالا جٹھیڑی، ٹلو تاجپوریا اور نیرج بوانیہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائی ہریانہ، پنجاب، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں بھی جاری ہے۔ حال ہی میں، موسے والا کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے لارنس بشنوئی-گولڈی برار (کناڈا میں مقیم گینگسٹر) گینگ کے تین شارپ شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ NIA Raids in Delhi

یہ بھی پڑھیں: Sidhu Moose Wala murder case سدھو موسے والا قتل کیس کے تین ملزمان نیپال سے گرفتار

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں ملزم کلدیپ عرف کشش اور پریاورت عرف فوجی سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے کچھ ایپ کا استعمال کر رہے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ گولڈی برار کے ساتھ بھی باقاعدہ رابطے میں تھے جنہوں نے مبینہ طور پر 29 مئی کے قتل کے لیے لاجسٹک سپورٹ، ٹھکانے اور ہتھیار فراہم کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.