ETV Bharat / state

NIA Raid ایل ٹی ٹی ای سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کے گھر پر این آئی اے کے چھاپے - مشتبہ افراد کے گھر این آئی اے کی کارروائی

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو تمل ناڈو کے شیو گنگا اور سیلم میں ممنوعہ تنظیم لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) سے ہمدردی رکھنے والے مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی۔NIA Raid

ایل ٹی ٹی ای سے ہمدردی رکھنے والے مشتبہ افراد کے گھر این آئی اے کی کارروائی

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 10:15 AM IST

شیوگنگا:پولیس ذرائع کے مطابق، این آئی اے کے تین اہلکاروں نے شیوگنگا میں دوگھنٹے تک 'نام تملر کاچی (این ٹی کے)' کے عہدیدار وگنیشورن (27) کے گھر کی تلاشی لی اور ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ اس کے روابط کے بارے میں دریافت کیا۔NIA Raid In Different Places In Tamil Nadu

وگنیشورن کے گھر سے این اے آئی افسران نے مبینہ طورپر ایل ٹی ٹی ای سے متعلق کچھ دستاویزات اور لٹریچر نیز اس کے بانی ویلوپلائی پربھاکرن کی تصویربرآمد کی۔

ایل ٹی ٹی ای سے ہمدردی رکھنے والے مشتبہ افراد کے گھر این آئی اے کی کارروائی
ایل ٹی ٹی ای سے ہمدردی رکھنے والے مشتبہ افراد کے گھر این آئی اے کی کارروائی

اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ایک اور ٹیم آج صبح سیلم شہر کے چیٹیچاوڑی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں دونوجوانوں کے ذریعہ یوٹیوب چینل پربندوق بنانے کی معلومات لینے کا پتہ چلا۔

ملزم ایم نوین چکرورتی (25) ایک کمپیوٹر انجینئر اور اس کا دوست جے۔ سنجے پرکاش (24) ایل ٹی ٹی ای سے متاثر تھے۔ وہ ورلڈ تمل جسٹس کورٹ (ڈبلیو ٹی جے سی) کے بینر تلے اپنی تحریک شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے جس میں پہاڑوں کو تباہ کرنے والی غیر قانونی پتھر کی کانوں کے خلاف حملہ کرنا، منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنا اور خواتین کو جنسی ہراسانی سے بچانا شامل ہے۔

سلیم کے اومالورمیں مئی 2021 میں ایک گاڑی کی جانچ کے دوران دونوں دوستو کو دیسی پستول، گولہ بارود اورگن پاؤڈر رکھنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:Dumka Girl Dies In Ranchi دُمکا میں پیٹرول چھڑک کر جلائی گئی لڑکی کی موت

تفتیش سے پتہ چلا کہ وہ کرائے کے مکان میں لیتھ ورکشاپ چلا رہے تھے اور انہوں نے پستول اور گولہ بارود بنانے کے لیے آن لائن اور آف لائن ٹول کٹ خریداتھا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آن لائن واکی ٹاکیز بھی خریدا تھا۔

این آئی اے نے جرم کی سنگینی اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کواپنے ہاتھ میں لیا، وہ اس کے علاوہ جرمنی میں ایل ٹی ٹی ای کے ایک رکن کے ساتھ ملزم کے مبینہ روابط کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔NIA Raid In Different Places In Tamil Nadu

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.