جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار دیویندر سنگھ کے 2001 میں ہوئے پارلیمنٹ حملہ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق این آئی اے عدالت میں پیش کرنے سے قبل دہلی میں دیویندر سنگھ سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی قبل ازیں کشمیر میں ٹیم کی جانب سے بھی کئی گھنٹوں تک دیویندر سنگھ سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
وزارت داخلہ نے کشمیر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی گرفتار کے بعد کیس کو این آئی اے کے حوالہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ میں دیویندر سنگھ نے حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں سے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلہ میں کئی انکشافات کئے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کو جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابا اور الطاف کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔