ETV Bharat / state

ISIS Module Case In Delhi: این آئی اے نے بٹلہ ہاؤس علاقہ سے ایک شخص کو کیا گرفتار، داعش سے روابط کا الزام - delhi news

تحقیقات کے دوران این آئی اے کو سوشل میڈیا پر محسن کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی،این آئی اے کو معلوم ہوا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے،اس کے ساتھ یہ معلومات بھی موصول ہوئیں کہ یہ نہ صرف مکمل طور پر بنیاد پرست ہے بلکہ داعش کا سرگرم رکن بھی ہے۔NIA arrests a suspect in ISIS module case

NIA
NIA
author img

By

Published : Aug 7, 2022, 11:32 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دار الحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس سے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ چلانے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے،گرفتار کیے گیے ملزم کا نام محسن احمد ہے، جو بہار کا رہنے والا ہے۔ اس نے حال ہی میں بٹلہ ہاؤس کے علاقے میں مکان لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تحقیقات کے دوران این آئی اے کو سوشل میڈیا پر محسن کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی،این آئی اے کو معلوم ہوا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کا آن لائن پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے،اس کے ساتھ یہ معلومات بھی موصول ہوئیں کہ یہ نہ صرف مکمل طور پر بنیاد پرست ہے بلکہ داعش کا سرگرم رکن بھی ہے۔

این آئی اے نے بٹلہ ہاوس مین گذشتہ رات دبش دی اور محسن احمد کے خلاف از خود کیس رجسٹرد کرتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 153بی کے تحت یو اے پی اے کی سیکشن 18، 18بی، 38، 39، 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Sunjwan Jammu Attack Update: این آئی اے نے سنجوان حملہ میں 'ملوث' ایک شخص کو گرفتار کیا

واضح رہے کہ بہار میں ماضی میں کئی مشتبہ افراد پکڑے گئے تھے۔ پھر پھلواری شریف میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا یعنی پی ایف آئی کنکشن کے سامنے آنے کے بعد مسلسل نئے انکشافات ہونے لگے، تازہ ترین انکشاف یہ تھا کہ دوحہ کی راس لافلے تنظیم پین انڈیا موومنٹ چلا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.