جیوتکا کالرا کی قیادت میں گئی کمیشن کی پانچ رکنی ٹیم نے اسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیا اور صورتحال کی جانکاری حاصل کی۔ ٹیم میں کمیشن کے رکن کے علاوہ کمیشن کے اسسٹنٹ رجسٹرار (قانون)، ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، ایک انسپکٹر اور کمیشن کے پینل کا ایک ڈاکٹر شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کمیشن نے اس تعلق سے دائر کی گئی شکایت کے بعد دہلی حکومت اور مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کو نوٹس جاری کر کے دس دن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
شکایت میں کورونا وائرس کے انفکشن سے متاثر لوگوں کو ہسپتالوں میں داخل کئے جانے، مناسب تعداد میں جانچ نہیں ہونے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بیماری سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات میں بھی بہت تاخیر ہو رہی ہے۔ ایسے مریض جن میں موت سے قبل علامت دکھائی دے رہی تھی ان کی جانچ نہیں کئے جانے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اسے عالمی ادارہ صحت اور آئی سی ایم آر کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔