ETV Bharat / state

دہلی: سماجی تنظیم اے ایم پی نے جہاں پناہ مسجد کو آکسیجن سلینڈر بھیجے

author img

By

Published : May 10, 2021, 5:49 PM IST

سماجی تنظیم اے ایم پی اور انڈیا زکات ڈاٹ کام نے مالویہ نگر کی جہاں پناہ مسجد کی خدمت آکسیجن بینک کے لیے آکسیجن سلنڈر بھیجے ہیں۔ اے ایم پی دہلی کے مقامی ہیڈ فاروق صدیقی نے بتایا کہ اے ایم پی اور انڈیا زکات ڈاٹ کام کی جانب سے آکسیجن ایکسپریس پروگرام کے تحت کورونا متاثرہ علاقوں میں یہ سلینڈر بھیجے جا رہے ہیں۔ ان میں دہلی کے علاوہ جے پور، لکھنؤ، کولکاتا، بھوپال، حیدرآباد، پٹنہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

سماجی تنظیم اے ایم پی نے جہاں پناہ مسجد کو آکسیجن سلینڈر بھیجے

جنوبی دہلی کے مالویہ نگر میں واقع مسجد جہاں پناہ کے خدمت آکسیجن بینک کے لئے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی) اور انڈیا زکات ڈاٹ کام نے ممبئ سے 10 آکسیجن سلینڈر بھیجے ہیں۔انہوں نے دہلی کے مقامی اے ایم پی کے سینئر رکن اور اے ایم پی این جی او کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی کے حوالے یہ سلینڈر کیا ۔جس کا مقصد سلینڈر کے لئے در در بھٹک رہے علاقہ کے پریشان حال اور ضرورت مندووں کو آکسیجن سلینڈر مہیا کرونا اور انہیں راحت پہنچانا ہیں۔

مسجد جہاں پناہ کے امام محمد اخلاق قاسمی اور فاروق صدیقی ہمیشہ ایسے ایسے کاموں میں پیش پیش رہے ہیں۔ابھی یہ لوگ خدمت آکسیجن بینک کے تحت لوگوں کو سلینڈر مہیا کرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ علاقہ دہلی میں کورونا سے سب سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل یا انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام ہمیشہ سے ہی مشکل حالات میں اپنی زمہ داری اور فرض سمجھتے ہوئے اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی کی قیادت میں ملک کے کونے کونے میں اپنے مقامی ممبران، رضاکاروں اور ساتھی ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ بنگال یا تمل ناڈو کے سائیکلون ہوں یا حیدرآباد یا آسام کی بات ہو اے ایم پی بلا تفریق اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔

اے ایم پی دہلی کے مقامی ہیڈ فاروق صدیقی نے بتایا کہ اے ایم پی اور انڈیا زکات ڈاٹ کام کی جانب سے آکسیجن ایکسپریس پروگرام کے تحت کورونا متاثرہ علاقوں میں یہ سلینڈر بھیجے جا رہے ہیں، جن میں دہلی کے علاوہ جے پور ، لکھنؤ ، کولکاتا، بھوپال ، حیدرآباد ، پٹنہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی 100 آکسیجن سلینڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہاں بہت سے پروفیسرز کو کورونا سے جان گنوانی پڑی ہے۔اے ایم پی اور انڈیا زکات کی آکسیجن ایکسپریس مہم کو کامیاب بنانے میں صدر عامر ادریسی کے علاوا افتخار بیدکر ، رزاق شیخ ، زاہدہ خان کا اہم رول رہا ہے۔جہاں پناہ مسجد کے امام محمد اخلاق قاسمی بھی خدمت خلق میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.