نئی دہلی: نیوز کلک کے بانی پربیر پرکیاستھ کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ پورٹل پر چین نواز پروپیگنڈے چلانے کے لئے انھیں رقم ملی ہے۔ دہلی پولیس کی ریمانڈ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پربیر پرکیاستھ نے مبینہ طور پر یہ بیانیہ پیش کرنے کی سازش کی ہے کہ کشمیر اور اروناچل پردیش متنازعہ علاقے ہیں۔ واضح رہے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے نیوز کلک کے بانی پرکیاستھ اور ایچ آر ہیڈ امیت چکرورتی کو منگل کو گرفتار کیا تھا۔
دہلی پولیس کا یہ دعویٰ ریمانڈ کیلئے دی گئی درخواست میں سامنے آیا ہے۔ اس درخواست کو دہلی پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا۔
1: ریمانڈ کی درخواست کے مطابق، "خفیہ جانکاری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرکیاستھ، نیویل رائے سنگھم اور سنگھم کی ملکیت والی شنگھائی میں قائم کمپنی کے کچھ دیگر چینی ملازمین نے میل کا تبادلہ کیا ہے جس سے کشمیر اور اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ ظاہر نہیں کرنے کے ان کے ارادے کو بے نقاب کیا گیا ہے۔"
2: سازش کیا ہے؟
پولیس کے مطابق ، "ان افراد کی اس طرح کی کوششیں عالمی اور ملکی سطح پر یہ بیانیہ پیش کرنے کی ان کی سازش کو ظاہر کرتی ہے کہ کشمیر اور اروناچل پردیش متنازعہ علاقے ہیں۔ بھارت کی شمالی سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کشمیر اور اروناچل پردیش کو بھارت کے نقشوں میں بھارت کا حصہ نہیں دکھانے کی کوشش بھارت کی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔"
3:آئی ایس آئی ایجنٹ کے ساتھ تعلقات:
ریمانڈ رپورٹ میں ایک شیئر ہولڈر پر آئی ایس آئی ایجنٹ کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ نیوز کلک میں شیئر ہولڈر گوتم نولکھا ممنوعہ نکسل تنظیموں کی فعال طور پر حمایت کرنا اور پاکستان کی آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ غلام نبی فائی کے ساتھ ملک دشمن گٹھ جوڑجیسے بھارت مخالف اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔
4:غیر ملکی فنڈز چوری حاصل کئے گئے:
دہلی پولیس نے الزام لگایا کہ پرکیاستھ اور اس کے ساتھیوں کے ذریعے غیر ملکی فنڈز چوری کیے گئے ہیں۔
5:بڑی سازش کا الزام:
ریمانڈ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمین نے بھارت میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی خدمات میں خلل ڈالا اور غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے کسانوں کے احتجاج کو طول دے کر املاک کو نقصان پہنچایا اور اسے تباہ کرنے کی بھی سازش کی ہے۔
6:کووڈ 19 پر مشتمل حکومتی کوششوں کو بدنام کرنا:
پولیس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کووڈ 19 وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے بھارت کی حکومت کی کوششوں کو بدنام کرنے کے لئے ایک غلط بیانیہ پھیلایا گیا،
7:دو ہزار انیس میں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی سازش:
دہلی پولیس نے کہا کہ پرکیاستھ نے ایک گروپ -- پیپلز الائنس فار ڈیموکریسی اینڈ سیکولرازم -- کے ساتھ مل کر 2019 کے عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ پیپلز ڈسپیچ پورٹل، جس کی ملکیت اور دیکھ بھال NewsClick کے پاس ہے، کو سازش کے تحت غیر قانونی طور پر بھیجے گئے کروڑوں روپے کے غیر ملکی فنڈز کے بدلے میں پیڈ نیوز کے ذریعے جان بوجھ کر ان جھوٹے بیانات کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
8: اروناچل پردیش کو متنازعہ علاقہ کے طور پر دکھانے کے لیے کشمیر کے بغیر بھارت کا نقشہ والے میلز:
ای میلز کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سنگھم، پورکایاستھ اور چکرورتی ایک دوسرے سے براہ راست رابطے میں تھے اور وہ اس بات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پائے گئے کہ کس طرح کشمیر کا نقشہ بنایا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بھارت کشمیر کے بغیر اور اروناچل پردیش کو متنازعہ علاقہ ظاہر کرے۔
9: اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے 115 کروڑ روپےغیر ملکی فنڈز موصول ہوا:
درخواست کے مطابق، مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ملزمین نے، غیر ملکی فنڈز کی آڑ میں، 115 کروڑ روپے سے زیادہ وصول کیے۔
10:پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد مشتبہ افراد پر منگل کے روز دہلی کے 88 مقامات اور دیگر ریاستوں میں سات مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے 15 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی جس میں سے 7 روز منظور ہوئی ۔ پولیس نے دہلی میں نیوز کلک کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 46 مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی اور ڈیجیٹل آلات بشمول لیپ ٹاپ اور موبائل فونز اور دستاویزات کو جانچ کے لیے قبضہ میں لیا گیا۔