ETV Bharat / state

میہول چوکسی کی خودسپردگی کی خبر، ڈومینیکا پہنچا جہاز

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی کی بھارت آمد کو لے کر خبریں گشت کر رہی ہیں۔ انٹی گوا کی میڈیا میں اس تعلق سے خبریں شائع کی گئی ہیں۔ معلوم ہوکہ میہول چوکسی فی الحال ڈومینیکا میں سی آئی ڈی کی حراست میں ہے۔

author img

By

Published : May 30, 2021, 12:16 PM IST

NAT-HN-Choksi deportation private jet in Dominica from India-30-05-2021-ANI
میہول چوکسی کی خود سپردگی کی خبر تیز، ڈومینیکا پہنچا جہاز

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی کی بھارت آمد کو لے کر خبریں تیز ہوگئی ہیں۔ انٹی گوا کے وزیر اعظم گیس ٹان براؤ نے کہا کہ ڈومینیکا کے ڈگلس - چالس ایئرپورٹ پر بھارت کا پرائیویٹ جیٹ جہاز کھڑا ہے۔ انٹی گوا کی میڈیا میں اس تعلق سے خبریں شائع کی گئی ہیں۔

معلوم ہوکہ میہول چوکسی کے پکڑے جانے کے بعد اسے بھارت لائے جانے کی کوشش کیے جانے کی خبریں ہیں۔ اسی درمیان بھارت کے جہاز کا ڈومینیکا جانا چوکسی کی حوالگی کا حصہ مانا جارہا ہے حالانکہ اس بارے میں بھارت اور انٹی گوا کی سرکار کی طرف سے کسی طرح کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قطر ایکزیکیٹو کا بامباڈیئر گلوبل 5000 ڈومینیکا میں لینڈ ہونے کی خبر ہفتہ کی رات سامنے آئی تھی جس کے بعد خبر رساں ایجنیسی اے این آئی نے انٹی گوا میڈیا کے حوالے سے ٹویٹ کر لکھا تھا کہ اس جہاز میں کون آیا ہے اور کس کو لے کر جائے گا، اس پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

NAT-HN-Choksi deportation private jet in Dominica from India-30-05-2021-ANI
خبر ریساں ایجنسی اے این آئی کا ٹوٗٹ

معلوم ہوکہ میہول چوکسی فی الحال ڈومینیکا میں محکمہ فوجداری تحقیقات یعنی سی آئی ڈی کی حراست میں ہے۔ انہیں حال ہی میں ڈومینیکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

چوکسی کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ جیل میں بند ہے، تصویروں سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور آنکھیں لال ہے۔ چوکسی جسمانی طور پر کافی کمزور لگ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.