نوئیڈا:بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھانو پرتاب سنگھ نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں اختلافات کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔
پریس کانفرنس کے دوران قومی صدر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت کچھ لوگ فون پر حکومت کے ساتھ ملنے کا الزام عائد کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کثیر رقم لینے کا بھی الزام لگا رہے ہیں ۔
ایک سازش کے تحت کسانوں کی تحریک کو منقسم کر کے کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔
ہمارے مطالبات آج بھی وہی ہیں جو پہلے تھے ۔ بھارتیہ کسان یونین سرکار سے لڑائی لڑ رہا ہے اور لڑتا رہے گا۔
میرا نہ کوئی گروپ ہے اور نہ مورچہ ہے ۔میں کسانوں کی لڑائی لڑتا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔
میں کسی مورچے میں تھا ہی نہیں تو نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کے احتجاج پر تازہ ترین اپ ڈیٹ
میرا اختلاف ضرور راکیش ٹکیٹ سے ہے جس گروپ میں راکیش ٹکیٹ رہیں گے ہم اس گروپ میں نہیں رہیں گے لیکن اس کا تحریک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
تحریک سرکار کے خلاف ہے اور ہم کالے زرعی قوانین کے خلاف ہیں۔سرکار کو یہ قوانین واپس لینا ہی ہوگا۔
باقی سب باتیں بے کار ہیں۔