نئی دہلی: بی جے پی کے رہنما منجندر سنگھ سرسا نے بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے سابق نائب صدر کو غدار قرار دیا۔ سرسا نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ حامد انصاری ایک ہی صحافی کو بار بار بلاکر ایسی کون سی جانکاری دے رہے تھے جسے وہ صحافی آئی ایس آئی تک پہنچا رہا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کی پوچھ گچھ میں صحافی نے خود اس بات کا اعتراف کیا۔ Controversial statement of BJP leader against Hamid Ansari
سرسا نے کہا کہ حامد انصاری جو کام کر رہے تھے اس سے صاف ہے کہ وہ آئی ایس آئی کو بھی معلومات دینا چاہتے تھے۔ جو انہوں نے معلومات اس صحافی کو دیں، اس کے بنیاد پر نہ جانے کتنی واردات کو انجام دیا گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ غداری ہے جو حامد انصاری نے کیا ہے۔
سرسا نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس کی طرف سے اس طرح کی غداری کی گئی ہے، بلکہ یہ کانگریس کے خون میں شامل ہے۔ چاہے وہ ٹرسٹ کے نام پر چائنہ سے پیسہ لینا ہو یا لاکھوں روپے لے کر چائنیز کو ویزا دینا ہو۔ یہ کام پی چدمبرم کے دور میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:
سرسا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے اتنے بڑے آئینی عہدے پر فائز رہتے ہوئے حامد انصاری نے ایسی حرکت کی ہے جس کے خلاف سخت کارروائی ہونی جاہیے۔