ETV Bharat / state

ایئر اسٹرائیک پر وزیراعظم کے نئے بیان پر حزب اختلاف کی تنقید - ٹی وی چینل نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کے دوران انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ بادل اور بارش ہونے کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے ہوائی جہاز پاکستان کے رڈار میں آنے سے بچ سکتے ہیں۔

modi
author img

By

Published : May 12, 2019, 4:06 PM IST

وزیراعظم کے اس بیان پر اب بحث چھڑ گئی ہے اور کئی لوگوں نے اس بیان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

سنیچر کو ٹی وی چینل نیوز نیشن کو ایک انٹرویو دیتے وقت وزیراعظم مودی نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کے تعلق سے کہا کہ 'میں دن بھر بہت مصروف تھا۔ وار میموریل کا افتتاح تھا۔ چورو میں ریلی کرنے گیا تھا۔ میرا پروگرام چل رہا تھا۔ میں ٹیم پلیئر ہوں جس کو کام اسائن کرتا ہوں وہ کرتا ہے۔ یہ کام ٹیم نے کیا تھا۔

رات کو 9 بجے میں نے ریویو کیا پھر رات کو 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت موسم خراب ہو گیا تھا۔ یہ بات میں پہلی بار بول رہا ہوں۔ اچانک ایک مشورہ پیش کیا گیا کہ تاریخ بدل دیں کیا؟ میں نے کہا کہ اس موسم میں ہم رڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ آسمان میں بادل ہے اور بارش ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے۔'

وزیراعظم مودی کے انٹرویو کے اس اقتباس کو بی جے پی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا تھا لیکن بعد میں بی جے پی نے اسے ہٹا دیا۔ اب وہ بی جے پی کی ٹائم لائن پر نہیں ہے لیکن پارٹی نے ایک منٹ کا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس کا کیپشن تھا، 'ایئر اسٹرائیک کی کہانی، پی ایم مودی کی زبانی۔' ویڈیو کو نہیں ہٹایا گیا۔

اس پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما سیتارام یچوری نے کہا کہ 'ملک کی حفاظت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی۔ مودی کا اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان بے حد نقصاندہ ہے۔ ایسا کوئی شخص بھارت کا وزیراعظم نہیں رہ سکتا۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کانگریس نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'جملہ ہی پھینکتا رہا، پانچ برس کی سرکار میں۔ سوچا تھا کلاؤڈی (بادل) موسم ہے۔ نہیں آؤں گا رڈار میں۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ نے کہا کہ 'پاکستانی رڈار بادلوں میں نہیں گھستے۔ یہ اسٹریٹیجک جانکاری کا ایک اہم حصہ ہے جو مستقبل کے فضائی حملے کا منصوبہ بناتے وقت اہم ہوگا۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ ہٹانے کے بعد انہوں نے کہا کہ 'لگتا ہے کہ ٹویٹ بادلوں میں کھو گیا۔ خوش قسمتی سے اسکرین شاٹس مدد کرنے کے لیے چاروں طرف تیر رہے ہیں۔'

Intro:Body:

fgffff

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.