سڑکوں پر گاڑیوں کے بہاوں کو محفوظ بنانے اور حادثات سے محفوظ سفر کے لیے گزشتہ 30 برس قبل گاڑیوں سے متعلق قانون میں ترمیم کے ذریعے تبدیلی لائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کی امید ہے۔
موٹر وہیکلز بل پر عمل آوری کے بعد ہیلمیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ہزار روپیے جرمانہ اور تین مہینے تک لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
بغیر ٹکٹ کے سفر اور ٹریفک اہلکاروں کی نافرمانی پر بھی سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں : یو اے پی اے بل پر پارلیمنٹ کی مہر
اس قانون سازی کے بعد مختلف ٹریفک سے متعلقہ جرائم کے لئے سخت سزا کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ جس میں موت کے 5 لاکھ روپے معاوضہ اور موٹر گاڑی حادثے میں سنگین چوٹ کے لئے ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنا شامل ہیں۔
اس تناظر میں اوور اسپیڈنگ کرنے والے کو ہزار تا دو ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
موٹر وہیکلز ( ترمیمی ) بل 2019 کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات :
سیکشن کی دفعات | تفصیلات | سابقہ جرمانے | تبدیل شدہ جرمانے |
177 | عام جرمانہ | 100 | 500 |
177A | سڑک قوانین کی خلاف ورزی | 100 | 500 |
178 | بغیر ٹکٹ کے سفر | 200 | 500 |
179 | ٹریفک اہلکاروں کی نافرمانی | 500 | 2000 |
180 | لائسنس کے بغیر اورغیر اجازت یافتہ گاڑی چلانا | 1000 | 5000 |
181 | لائسنس کے بغیر سفر | 500 | 5000 |
182 | لائسنس کی مدت کے ختم ہر ڈرائیونگ | 500 | 10000 |
182B | بڑی گاڑیوں پر جرمانے | نہیں تھا | 5000 |
183 | تیز رفتار گاڑی چلانا | 400 | 2000 |
واضح رہے کہ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2019 کو ایوان بالا میں تائید میں 108 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔
مزید پڑھیں : قانون کے خلاف سرگرمی والےترمیمی بل کے خلاف حزب اختلاف سخت